سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ لاستھ مالنگا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
سکواڈ میں پانچ نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں جن میں فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو، آل راﺅنڈر داسن شانکا، لیگ سپنر جیفری وینڈرسے، بلے باز شیہان جائے سوریا اور دھننجایا ڈی سلوا شامل ہیں۔ دنیش چندیمل اور لاہیرو تھریمانے کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ نوان کلاسیکرا اور چمارا کپوگیدرا کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اعلان کردہ سکواڈ میں لاستھ مالنگا (کپتان)، تلکارتنے دلشان، کوشل پریرا، کتھروان وتھنگے، بنورا فرنینڈو، داسن شانکا، جیفری وینڈرسے، شیہان جائے سوریا، دھننجایا ڈی، نوان کلاسیکرا، چمارا کپوگیدرا، اینجلو میتھیوز، تھیسارا پریرا، چتورنگا ڈی سلوا اور ملندا سری وردنے شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم پاکستان سے دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔