اظہر علی بطور کپتان دنیا کے کامیاب ترین بلے بازبن گئے

189

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے قائد اظہر علی کو کپتانی خوب راس آئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بطور کپتان رنز بنانے کے اعتبار سے دنیا کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے ہیں۔

تیس سالہ اظہر علی اب تک دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں جس میں انہوں نے 67.89 کی اوسط سے 611 رنز سکور کئے ہیں۔ بہترین بیٹنگ اوسط کے اعتبار سے آسٹریلیا کے جارج بیلی دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے دس میچز میں 62.67 کی اوسط سے 564 رنز بنائے ہیں۔ تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن ہیں جو اتنے ہی میچز میں 548 رنز بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اظہر علی کپتان کی حیثیت سے تین میں سے دو سیریز اپنے نام کر چکے ہیں۔ پہلی سیریز میں انہیں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ زمبابوے اور سری لنکا کے خلاف کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔