گوجرانوالہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکانصاف کا جی ٹی روڈ پر جلسہ جاری تھا جبکہمسلم لیگ ن کے کارکنان کی ریلی جی ٹی روڈ سے گذر رہی تھی جس کے دوران دونوں جلسہ اور ریلی میں موجود دونوں تنظیموں کے کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤں کیا گیا جس سے نمٹنے کے لئے موقع پر موجود پولیس اہلکار وں نے کوششیں کی تاہم کامیاب نہ ہونے کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا۔
واضح رہے وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔