بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے دن کا کھیل بارش کی نذر

252

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا چوتھا روز بارش کی نذر ہوگیا۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں جاری ہے اور گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 61 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کرنا تھی مگر موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔

جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 248رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے 326 رنز بناکر 78 رنز کی سبقت حاصل کی۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنا لئے ہیں اور اسے اب بھی 17 رنز خسارے کا سامنا ہے، وان زیل 33 اور دین ایلگر 28 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔