فی تولہ سونے کی قیمت 43،600 ہوگئی

342

سونے کی قیمتیں 5  سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے کی کمی کے بعد 43،600 ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث کراچی میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس سے موجودہ قیمت 43،600 ہوگئی جبکہ 10 تولہ سونے کی قیمت 557 روپے کمی کے بعد 37،371 روپے ہوگئی ہے۔