نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

270

نیپرا نے کراچی میں طویل بریک ڈون کے بعد کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے لائسنس کی شرائط پوری کرنے میں نا کام رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے نیپرا اور کمیٹی کو غلط معلومات فراہم کی جبکہ کے الیکٹرک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کانظام معاہدے کے تحت بہتر بنانے میں ناکام رہی ہے۔

نیپرا کے ترجمان کے  مطابق کے الیکٹرک اپنے لائسنس کی شرائط پوری نہیں کرسکی ہے جس کے بعد کے الیکٹرک سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو چاربڑے بریک ڈون ہوجانے کے بعد ہدایت کی گئی تھی کہ بجلی کی فراہمی بغیر تعطل کے یقینی بنائی جائے تاہم نیپرا کی ہدایت کے باوجود کے الیکٹرک بجلی تعطل کے ساتھ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 واضح رہے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد کراچی کے کیے علاقوں میں تا حال بجلی کی فراہمی معطل ہے۔