پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے، خورشید شاہ

209

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے۔ جمہوریت کو امتحان میں ڈالا گیا تو پیپلزپارٹی سب سے پہلے سامنی آئی گی۔

اپوزیشن لیڈر خوررشید شاہ کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جوڈیشنل کمیشن کی  انتخابات  میں منظم دھاندلی نہ ہونے کی واضح رپورٹ آجانے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کا بیان نہایت خوش آئین اور ذمہ دارانہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جب بھی جمہوریت کے لئے خطرات لاحق ہونگے پیپلز پارٹی وزیر اعظم کا ساتھ دے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرلیا ہے تاہم پی پی پی اپنے موقف  پر قائم ہے کہ انتخابات آر او الیکشن تھے۔

اپوزیشن لیڈر  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت صرف 12 رہی جبکہ پاکستان کی عوام نے 10سال ضیا اور 10سال مشرف کو برداشت کیا۔