پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کا دورہ منسوخ کردیا

192

پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کا جوابی دورہ منسوخ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ نے اگست اور ستمبر کے ماہ میں زمبابوے کا دورہ کرنا تھا جبکہ  پاک زمبابوے سیریز دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے  باہمی اتفاق سے موخر کیا گیا ہے ۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کو  پاک زمبابوے سیریز کیلیےاسپانسرز، براڈ کاسٹنگ سےمتعلق دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث سیریز کو  منسوخ کیا گیا ہے۔

واضح رہے زمبابوے ٹیم نے مئی کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے باعث پاکستان کے میدانوں میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی ممکن ہوسکی تھی۔