انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے متعلق تحریک انصاف کا بنی گالہ میں ہونے والا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ ہفتہ کی شام عمران خان اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
تحریک انصاف کا انکوائری کمیشن کی روپورٹ سے متعلق رسمی اجلاس پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد ہوا جس میں ماہر قانون بابر اعوان نے تحریک انصاف کے سربراہ کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی اصطلاحات پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی اور پی ٹی آئی ایک سخت اپوزیشن جماعت کا کردار ادا کرے گی جبکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر بحالی کا کام انجام دیں گے۔