سراج الحق کی وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات

209

 امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے اعلٰی سطحی وفد نے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر اور ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز بھی شریک تھے ۔

سرتاج عزیز کی معاونت وزارت خارجہ کے سینئر ذمہ داران محمد نفیس ذکریااور محمد یاسر نے کی ۔ ملاقات میں کشمیر ،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ،افغانستان اور خطے کی صورتحال سمیت قومی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔