لاہور:گوجرانوالہ ٹرین حادثہ،چیف کنٹرولرلاہور سمیت 8اہلکار معطل

211

محکمہ ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں دو جولائی کو گوجرانوالہ میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں ریلوے لاہور ڈویژن کے چیف کنٹرولر سمیت عملے کے 8 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔ ریلوے انتظامیہ نے معطلی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔

پاک فوج اور ریلوے افسروں پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے لاہور ڈویژن کے چیف کنٹرولر سمیت ماتحت عملے کے 8 اہلکاروں کو معطل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق گریڈ نو کے اسسٹنٹ ڈرائیور ، گریڈ پانچ کے شاہد محمو د جو اس وقت گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کو براہ راست حادثے کی ذمے داری پر معطل کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے نتیجے میں معطل کیئے جانے والے اہلکاروں میں گریڈ سولہ کے زاہد سعید ، گریڈ پندرہ کے ڈپٹی چیف کنٹرولر اللہ رکھا  اور ظفر صدیق ، گریڈ بارہ کے اویس اختر ، گریڈ سولہ کے سٹیشن سپریٹنڈنٹ فیصل آباد احسان الحق اور مکینکل فور مین محمد حنیف شامل ہیں ۔