دہشگردی کے خلاف فتویٰ دیا ، پوری دنیا نے پذیرائی کی ، طاہرالقادری

207

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا ہے دہشتگردی پوری دنیا اور خصوصی طور پر عالم اسلام کے لئے فتنہ ہے ۔ 2010 میں دہشتگردی کے خلاف فتویٰ دیا جسے پوری دنیا میں پذیرائی ملی ۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا تھا دہشتگردی نے عالم اسلام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے 5 سالوں میں 25 کتابیں لکھی ہیں ۔ ان کتابوں کی رونمائی کی تقریب اسلام آباد میں ہو گی ۔

جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا جے سی کو جو نتیجہ آیا ہے حکومت جانے اور جے سی کا مطالبہ کا کرنے والے جانیں ۔ ان کا کہنا تھا حکمران جے آئی ٹی ، کمیشن اور کمیٹیاں مطلب کی بناتے ہیں ۔ حکمرانوں کے خلاف رپورٹ آ جائے تو رپورٹ حاصل نہیں کرنے دیتے ۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا ہم نے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ دیکھی ۔ ہم آخری دم تک ماڈل ٹاؤں کے ذمے داروں کا پیچھا کریں گے ۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے شکار ہر گھر میں ایک فرد کو ملازمت دی جائے ۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بات چیت کرتے ہوئے علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا پچھلے سیلات میں ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے بجٹ ریلیز ہوئے مگر کس کی جیب میں چلے گئے پتا نہیں ۔ سال ختم ہوا،پھر سیلاب آ گیا مگر اس کے حوالے سے بھی کوئی انتظامات نہیں کئے گئے تھے ۔