لندن:متحدہ سیکریٹریٹ کے سامنے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

175

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے لندن میں ایم کیو ایم کے سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقعے پر متحدہ کے کارکنوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگائے ۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران دونوں جانب ایک دوسرے پر بوتلیں پھینکی گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پی ٹی آئی کے کارکن سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوئے تو ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی ۔ اس موقعے پر دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس سے قبل لندن پولیس نے متحدہ کے سیکریٹریٹ کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں ۔

متحدہ کے سیکریٹریٹ کے سامنے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الطاف حسین کے خلاف نعرے بازی کی تو جواب میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے عمران خان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔ اس موقعے پر دونوں پارٹیوں کے کارکنوں ایک دوسرے پر بوتلیں پھینکی اور پتھراؤ کیا ۔ مظاہرے میں شدت آنے پر پولیس نے ایکشن کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ ختم کرا دیا ۔

لندن ایم کیو ایم سیکریٹریٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مقدمات میں مطلوب ہیں۔ الطاف حسین کراچی میں بندوق کی سیاست کرتے تھے اب ناکام ہو گئے ہیں اب بندوق کی سیاست بھی ختم ہونی چاہئے۔ فیصل واڈا کا کہنا تھا الطاف حسین کے خلاف 75 کیسز لے کر لندن آیا ہوں ، ایم کیو ایم کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کل ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ایک بجے مظاہرہ کریں گے۔