کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش

360

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلستان جوہر ، ملیر اور شاہ فیصل میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ۔

کراچی  کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جن علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ان میں گلشن اقبال ، سہراب گوٹھ ، آئی آئی چندریگر روڈ ، لیاقت آباد ، نارتھ کراچی ، گزری ، پی سی ایچ ایس ، کلفٹن ، صدر اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔ کراچی کے جن علاقوں میں تیز ہوا ؤں کے ساتھ تیز بارش ریکارڈ کی گئی ان میں گلستان جوہر ، ملیر اور شاہ فیصل کے علاقے شامل ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بنگلادیشی مون سون ہواؤں کا سسٹم اگلے دو روز میں پاکستان میں داخل ہوگا ۔