دھرنا بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے تھا، فضل الرحمان

195

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے وقت نے ثابت کر دیا دھرنا بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کےلئے تھا ۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا دھرنے کی سیاست نے ملکی معیشت کو زبردست نقصان پہنچایا مگر نقصان پہنچانے کے باوجود پی ٹی آئی کی قیادت کو کوئی شرمندگی نہیں ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا عمران خان سیاسی روایات سے ناواقف ہیں ۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا انکوائری کمیشن کی رپورٹ نےایجنڈے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا اور وقت نے ثابت کر دیادھرنا بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کےلیے تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں عمران خان کو مشورہ دیا کہ اب عمران خان منفی سیاست کو ہمیشہ کےلیے خیر آباد کہہ دیں۔