اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر 6 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودی شدت پسند مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے جس کے بعد مسجد میں موجود مسلمانوں اور یہودیوں میں تصادم شروع ہوگیا جس کی آڑ لیکر اسرائیلی پولیس اہلکار یروشلم میں واقع مسجدِ اقصیٰ میں گھس گئے اور چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق پولیس نے مسجد کے اندر مورچہ بند فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کی ہے اور چھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔