امیر جماعت اسلامی  سراج الحق کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ

211

 امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید کی۔

 ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے عمران خان کو یقین دلایا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان تحریک انصاف کی موقف کی بھر پور حمایت اور تائید جاری رکھے گی ۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے عمران خان کی پریس کانفرنس کی حمایت کرتی ہے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرنا اور انکوائری کمیشن میں جانا ہمارا فرض تھا ۔ ہمارا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے اور اس کے لئے ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ موقف کی حمایت کرنے پر عمران خان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا شکریہ ادا کیا۔