کامونکی:حلقہ پی پی 100 میں ووٹنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

178

کامونکی حلقہ پی پی 100 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ۔ پولنگ عملے کی طرف سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔

کامونکی کے حلقہ پی پی 100 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ۔ حلقے میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اخترعلی خان اور پی ٹی آئی کے امیدوار احسان ورک میدان میں ہیں ۔ حلقہ پی پی 100 کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی ۔

کامونکی حلقہ پی پی 100 میں پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا ۔ جب پولنگ شروع ہوئی تو اس وقت تیز بارش ہو رہی تھی ۔ ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ورکرز کے درمیان کئی پولنگ اسٹیشنز جھگڑا دیکھنے میں آیا ۔ مختلف جھگڑوں کے دوران 5 افراد زخمی ہوئے ۔ ووٹنگ کے دوران پولیس اور رینجرز کی بڑی نفری تعینات کی گئی تھی ۔