محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے منگل کے دوران مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے داخل ہوتی رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال ڈویڑن، کشمیر ، گلگت بلتستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم ایجنسیز میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح اتوار کی رات سے مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں سندھ اور بلوچستان میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گی۔جس کے باعث پیر سے جمعرات کے دوران سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص،ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ژوب، سبی، نصیرآباد ڈویڑن میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
میٹ آفس کے مطابق مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اور ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ میں مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان، ڈی آئی خان ڈویژن، بالائی فاٹا میں ںباجوڑ، مہمند، خیبر،اورکزئی، کرم ایجنسی، سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدر آباد ڈویژن، اسلام آباد، پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈوژن، بلوچستان میں ژوب ، سبی، نصیرآباد، قلات ڈوےژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر جبکہ فیصل آباد، کراچی ڈویژن اور زیریں خیبر پختونخواہ میں کوہاٹ، بنوں ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بارش کوٹلی 96 ملی میٹر جبکہ سیالکوٹ 82، خانپور 54، مالم جبہ 53، مظفر آباد51، گڑھی دوپٹہ 41، مری 40، پٹن 35، لاہور (سٹی) 27، پشاور (ایئرپورٹ) 26،اسلام کوٹ 24، ملتان 22، بالاکوٹ 21، منگلا 20، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 19، سیدپور 12، گولڑہ 08)، ننگر پارکر، لاہور (ائیرپورٹ) 17، گجرات 16، بہاولنگر 15، چھا چھڑو، جہلم، گوجرانوالہ 14، دیر، سیالکوٹ (ائیرپورٹ) 10، اوکاڑہ، لوئر دیر 09، بہاولپور (سٹی) 08، کاکول، استور 07، قصور، ساہیوال 06، بارکھان، کالام، کوہاٹ 05، مٹھی، ڈپلو، جھنگ، بہاولپور (ایئرپورٹ) 04، پشاور، سٹی، راولاکوٹ 03، چلاس، چکوال، رحیم یارخان 02، دروش، گوپس، کراچی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔