پشاور:چترال میں سیلاب سے 31 افراد جاں بحق ہوئے،مشتاق غنی

366

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی کا کہنا ہے سیلاب سے چترال میں 31 افراد جاں بحق جبکہ 359 گھر سیلاب میں بہہ گئے ۔

کے پی کے حکومت نے حالیہ سیلاب سے چترال میں ہونے والے تباہی پر رپورٹ جاری کر دی ۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات کے پی کے مشتاق غنی کا کہنا تھا چترال میں سیلاب سے ہونے والی  ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے ، جبکہ 359 گھروں ، 43 واٹر چینلز ، 50 دکانیں ، 5 مساجد ، 6 ہوٹلز اور 6 دیگر عمارتیں بھی سیلاب میں بہہ گئیں ۔

مشتاق غنی کا کہنا تھا چترال میں 1700 مویشی سیلاب میں بہہ گئے ۔ سڑکوں اور رابطہ پلوں کو نقصان پہنچنے سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔ چترال کےمتاثرین سیلاب کو ہیلی کاپٹر سے پینے کاپانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا بڈھنی نالے میں طغیانی تجاوزات کی وجہ سے آئی، لہٰذاہ بڈھنی نالے کے ارد گرد کی آبادی بارش جاری رہنے تک محتاط رہے۔