پانچواں ون ڈے، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لئے 369 رنز کا ہدف

242

ہمبنٹوٹا میں ہونے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 369 رنز کا ہدف دےدیا ہے۔

 سریہ لنکن کپتان انجیلیو میتھیو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 368رنز بنالئے اور اس طرح پاکستان کو جیت کے لئے 369کا ہدف دے دیا ہے۔

 سری لنکا کی جانب سے کوسال پریرا 109 گیندوں پر 116 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ لنکن کپتان 70 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے ٹیم کے دیگر کھیلاڑی دلشان 62،  تھریمین 30، چانڈیمال 29 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے اور سریوردانا 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے راحت علی دو وکٹیں لیکر نمایاں باؤلر رہے۔