بھارتی ڈرون پاکستان کی جاسوسی کے لئے اڑایا گیا تھا، آئی ایس پی آر

200

پاکستان نے بھارتی ڈرون کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے تجزیاتی رپورٹ سے ثابت ہو گیا بھارتی ڈرون طیارہ جاسوسی کے لئے اڑایا گیا تھا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے فضائی کی حدود کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارت نے 9 جون سے اب تک 35 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے 15 جولائی کومقبوضہ کشمیرکےجوڑیاں سیکٹرسےڈرون پاکستان میں داخل کیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تصاویرمیں بھارتی چیک پوسٹ پرلگا ہوا جھنڈا واضح نظر آ رہا ہے، تصاویر میں بھارتی فوج کی موجودگی صاف نظر آ رہی ہے، اور تصاویر میں بھارتی فوج کا کمپنی ہیڈکوارٹرز واضح نظر آ رہا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق تجزیے سے ثابت ہوا بھارتی ڈرون جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا، پاکستان نے ڈرون کے بھارتی حدود سے داخل ہونے کی تصاویر اور ویڈیو جاری کر دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ریکارڈ کے مطابق بھارتی کمپنی میسرز ایس کام نے ڈرون طیارہ خریدا تھا ۔