وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے پانی کی دہشتگردی کے حوالے سے تحریری جواب قومی اسملبی میں جمع کرا دیا ۔ کہتے ہیں یہ کہنا درست نہیں کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف پانی کی دہشتگردی شروع کر رکھی ہے ۔
قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا بھارت کومغربی دریاؤں پر 2.85 ایم اے ایف گنجائش کے کچھ محدود ڈیمر بنانے کی اجازت ہے اور بھارت اس قابل منظور حد تک پانی ذخیرہ کرنے کے قابل نہیں ہوا ۔
تحریری جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو دریا کے بہاؤ پر ہائیڈرو پاور پلانٹ لگانے کی اجازت ہے، اور اس ہائیڈرو پاور پلانٹ کی پیدا وار کتنی ہو گی اس کو کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔
وزیردفاع نے اپنے بیان میں تحریر کیا کہ منڈا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کا تخمینہ 2456 ملین ڈالر ہے ، بھارت کو معاہدے سے منسلک کیے گئے ڈیزائن اور آپریشنل معیار کی پیروی کرنی پڑتی ہے۔