پاکستان کی بھارت میں دہشتگرد حملوں کی مذمت ، ترجمان دفترخارجہ

198

پاکستان بھارت کے شہر گورداسپور میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی دہشتگردی مذمت کرتا ہے ۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان بھارت میں ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا پاکستان دہشتگردوں کے حملے میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے پاکستان دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے ۔