اسلام آباد:حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ناکام ، ہڑتال کا اعلان

202

حکومت اور تاجروں کے درمیان ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہو گئے ۔ صدر پاکستان تاجر اتحاد نے یکم اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔

اسلام آباد میں حکومت اور تاجروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے تاجروں کی طرف سے ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد صدر پاکستان تاجر اتحاد نے یکم اگست سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔

تاجروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا تاجروں نےکل کےاجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت نے تاجروں کے بہت سارے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں مگر دوسری طرف پاکستان کیلئے یہ سال مشکل ترین ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا حکومت اور تاجروں میں کچھ غلط فہمیاں ہیں جنہیں جلد دور کر دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا متاثرین سیلاب اورآئی ڈی پیزکیلئےمزید100ارب کی ضرورت ہوگی جس کے لئے حکومت سارے اقدمات کر رہی ہے ۔