مظفرآباد:بٹل،پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،پاک فوج کی جوابی کارروائی

197

مظفرآباد کے بٹل اور پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کا بھرپور جواب پاک فوج کی طرف سے دیا جا رہا ہے ۔

ایک مرتبہ پھر بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایل او سی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفرآباد کے بٹل اور پونچھ سیکٹر بلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے رہائشی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی ہے ۔ جس کا بھرپور جواب پاک فوج کی طرف سے دیا جا رہا ہے ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تاہم پاک فوج کے جوان بھرپور جوابی کارروائی کر رہے ہیں ۔