اسلام آباد: وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس کل طلب کر لیا

227

وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس کل طلب کر لیا ۔

وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے متعلق امور پرغور کیا جائے گا، اور تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔