اسلام آباد:چوہدری نثارعلی سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات

179

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں کراچی آپریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کے دیگر ارکان میں خالد مقبول صدیقی ، قمر نوید ، بیرسٹر سیف اور کنور نوید جمیل شامل تھے ۔ ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی آپریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا ملکی مفاد کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں کراچی میں رینجرز آپریشن کا ساتھ دیں اس لئے کہ آپریشن کا مقصد کراچی میں امن قائم کرنا ہے اور شہر کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا ہے ۔

چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے،کسی بھی جماعت کے جائز تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا رینجرز کی کارروائیاں قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں، اور کارروائیوں کا مقصد ایم کیو ایم سمیت کسی جماعت کو دیوار سے لگانا نہیں۔