اسلام آباد:اسکاٹ لینڈیارڈ نے محسن علی تک رسائی کے لئے خط لکھ دیا

249

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے عمران فاروق قتل کیس میں ملوث تیسرے ملزم محسن علی تک رسائی کے لئے پاکستان کو خط لکھ دیا ۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی طرف سے عمران فاروق قتل کیس میں ملوث اہم ملزم محسن علی تک رسائی کے لئے خط موصول ہو گیا ہے ۔ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے برطانوی پولیس کو محسن علی تک رسائی دی جائے یا نہ اس کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائےگا ۔