جسے پنجاب میں رہنا اس کو کام کرنا ہوگا،شہبازشریف

190

لیہ کے نوازشریف اسپتال میں عملے کی غیر موجودگی اور دوائیوں کی عدم دستیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے جس نے پنجاب میں رہنا ہے اس کام کرنا ہوگا ۔

لیہ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے سے واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں نواز شریف اسپتال لیہ میں عملہ اورمشینری نصب نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کا اظہار برہمی کیا ۔ شہبازشریف کا کہنا تھا 10 کروڑ عوام کے ساتھ اللہ کو بھی جواب دہ ہوں، پنجاب میں اس طرح معاملات نہیں چلیں گے ،جس نے پنجاب میں رہنا ہے، اسے کام کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اسپتال لیہ میں عملہ ہے ،نہ مشینری اور نہ ادوایات، فائلوں کا پیٹ کاغذوں سے بھرا ہے لیکن اسپتال خالی پڑا ہے۔ کام نہ کرنے والے اور فیلڈ میں نہ جانے والوں سیکریٹریز کو فارغ کردیں گے۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی ضائع کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔