چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان جمالدینی کا کہنا ہے اگلے سال اکنامک کوریڈور کا اہم حصہ مکمل ہو جائے گا جبکہ ستمبر 2016 میں گوادر رتوڈیرو روڈ مکمل ہو جائےگا ۔
چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان جمالیدینی کا کہنا ہے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کا 504 کلومیٹر حصہ تعمیر ہو چکا ہے جبکہ سڑک کی کل لمبائی 850 کلومیٹر ہے ۔ دوستین خان کا کہنا تھا اگلے سال اکنامک کوریڈور کو اہم حصہ مکمل ہو جائے گا جس سے مختلف علاقوں کے تاجر گوادربندرگاہ کو استعمال کر سکیں گے ۔ چیئرمین گوادر پورٹ کا کہنا تھا 504 کلومیٹرروڈ کو بیشتر حصہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیا گیا ہے اور ستمبر 2016 میں گوادر رتوڈیرو روڈ مکمل ہو جائے گا ۔