اسلام آباد:جے یو آئی (ف)اور ایم کیوایم کو منانے کے لئے کمیٹی تشکیل

166

وزیراعظم نواز شریف نے جے یو آئی (ف) اور ایم کیوایم سے تحاریک واپس لینےکے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

وزیراعظم نواز شریف نے جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کو تحاریک کی واپسی کے لئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید ، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور عرفان صدیقی پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی جے یو آئی (ف) اور ایم کیوایم کو تحاریک واپس لینے کے لئے قائل کرے گی ۔

واضح رہے کہ جمیعت علماء اسلام (ف) اور متحدہ قومی موومنٹ نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کے لئے تحاریک جمع کروا رکھی ہیں ۔