اٹلی :خطے میں پاکستان اورافغانستان کے مفادات مشترکہ ہیں، آرمی چیف

239

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے الگ نہیں ہو سکتے ، دونوں کی منزل ایک ہے اور وہ امن ہے ۔ بین الاقوامی برادری نے افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے ۔

اٹلی کے سینٹر آف انٹرنیشنل اسٹڈی میں خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پائیدار امن کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا ہم خطے کو دہشتگردی سے پاک کریں گے اور دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے ۔ افغانستان کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کی منزل ایک ہے اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کے کوششیں کرتا رہے گا ۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا دہشتگردی دنیا کے تنازع ہو سکتی ہے مگر پاکستان کے لئے بقاء کی جنگ ہے ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں مثبت کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ شمالی وزیرستان کے کچھ علاقے کلیئر ہونا ابھی باقی ہیں ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہمارادشمن ہمیں عدم استحکام سے دوچارکرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے کردارادا کرتا رہے گا ۔