کراچی:اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ، 5دہشتگردہلاک

205

اورنگی ٹاؤن ضیاکالونی میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے پانچ دہشتگرد مارے گئے ۔ دہشتگرد موٹرسائیکل اور ہائی روف پر سوار تھے ۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ضیا کالونی میں پولیس موبائل پر حملہ کرنےوالے دہشتگرد پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد موٹرسائیکل اور ہائی روف پر سوار تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے گاڑی میں بارودی مواد اور اسلحہ موجود ہے ۔ پولیس نے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے ۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے ، دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔