سراج الحق کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

205

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ قومی مفادات کے معاملات پر سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے کے سلسلے میں جماعت اسلامی کا کردار قابل تحسین ہے۔ اہم ملکی مفاد کے معاملات میں تمام سیاسی قوتوں کا اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی ملکی مفاد ، جمہوری نظام کے استحکام اور اسلامی نظام کی ترویج کی ہر کاوش میں پیش پیش ہوگی ۔