کولمبو:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 کل ہو گا

247

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا آخری میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 29 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ قومی کرکٹ ٹیم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ۔

کولمبو می میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا اچھی شراکتوں کی وجہ سے پاکستان پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ایک بڑا اسکور سیٹ کرنے میں کامیاب ہوا ۔ ان کا کہنا تھا احمد شہزاد ، شعیب ملک اور عمراکمل نے عمدہ بیٹنگ کی ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا پاکستانی باؤلرز نے ہدف کا شاندار طریقے سے دفاع کیا ۔ قومی ٹیم کے کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئی لینڈر کو شکست دے کر کلین سویپ کرنے کی کوشش کریں گے ۔

پریکٹس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان لاستھ ملنگا کا کہنا تھا نئے کھلاڑیوں نے مایوس نہیں کیا ۔ سری وردنے اور کاپوگدیرا نے جارحانہ بیٹنگ کی مگر تین وکٹیں جلد گوانے کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا ۔ لاستھ ملنگا کا کہنا تھا دوسرے میچ کی کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔