کے ایم سی کے نوٹس پر ایف آئی اے نے جواب دے دیا ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کراچی لینڈڈیپارٹمنٹ میں چھاپے کے دوران قبضے میں لیا گیا ریکارڈ قانون کے مطابق قبضے میں لیا ۔
کے ایم سی کی طرف سے بھجوائے جانے والے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کراچی میں دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق ایف آئی اے کو تحقیقات کا حق حاصل ہے اس لئے ایف آئی اے نے کراچی میں زمینوں کی غیرقانونی خریدوفروخت اور چائنہ کٹنگ کے معاملے پر ریکارڈ قبضے میں لیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کے ایم سی ، کے ڈی اے اور دیگر ادارے تحقیقات میں ایف آئی اے تعاون فراہم کرنے کے پابند ہیں ۔ ایف آئی اے نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے رکارڈ کو قبضے میں لیا ہے۔