جلال الدین حقانی ایک سال قبل انتقال کرگئے،طالبان کی تصدیق

212

افغان طالبان نے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کے ایک سال پہلے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی ۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال الدین حقانی کی موت فالج کے مرض کی وجہ سے ہوئی ۔

افغان طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کا کہنا ہے کہ جلال الدین حقانی پر آخری وقت میں فالج کے مرض کا حملہ ہوا تھا اور وہ اس مرض میں مبتلا تھے جب ان کا انتقال ہوا ۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال الدین حقانی فالج کے مرض میں کافی عرصہ تک مبتلا رہے اور تقریباً ایک سال قبل انتقال کر گئے تھے ۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی افواج اور نیٹو افواج پر حملوں میں ملوث ہونے پر جلال الدین حقانی امریکہ کو مطلوب تھے ۔ جلال الدین حقانی نے اپنے پسمندگان میں چھ بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑیں ۔ طالبان ذرائع کے مطابق حقانی کے تین بیٹے امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے ۔