لینڈڈیپارٹمنٹ میں چھاپہ، کے ایم سی کا ایف آئی اے کو قانونی نوٹس

184

کے ایم سی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ گیا ۔ کے ایم سی حکام نے لینڈڈیپارٹمنٹ پر چھاپے مارنے پر ایف آئی اے حکام کو نوٹس بھجوا دیا ۔ ریکارڈ تین دن میں واپس نہ کیا گیا تو ایف آئی اے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام نے لینڈڈیپارٹمنٹ میں چھاپے مارنے پر ایف آئی اے حکام کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے ۔ ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے نوٹس میں ایف آئی اے حکام سے کہا گیا ہے کہ لینڈڈیپارٹمنٹ کا ریکارڈ تین دن کے اندر واپس کیا جائے ۔ اگر ریکارڈ تین دن کے اندر واپس نہ کیا گیا تو کے ایم سی ایف آئی اے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔