ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کل سندھ بھر میں ہڑتال ہو گی ، سندھ تاجراتحاد

203

سندھ تاجر اتحاد نے ودہولڈنگ ٹیکس کے کل سندھ بھر تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

حکومت کی طرف عائد کردا ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سندھ تاجر اتحاد نے کل سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ تاجر اتحاد کا کہنا ہے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کل سندھ بھر کے تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ سندھ تاجر اتحاد کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے عائد کردا ٹیکس کی کوئی شکل ہمیں منظور نہیں ۔ ان کا کہنا تھا ہم حکومت کو پہلے ہی بہت سارے ٹیکسز کی ادائیگی کرتے ہیں ۔ سندھ تاجر اتحاد کا مزید کہنا تھا اس طرح ٹیکسز سے کاروبار کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ کیونکہ اس طرح کے تمام ٹیکسز کا بلواسطہ طور پر اثر صارف پر پڑتا ہے ۔