کولمبو:دوسرا ٹی ٹوئنٹی،سری لنکا کو پاکستان کو جیت کے 173  رنز کا ہدف

142

سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 173  رنز کا ہدف دے دیا ۔ سری لنکن بلے باز کاپوگدیرا 24 گیندوں پر 48 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

کولمبو میں ہونے والے دوسرے اور سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے جیت کے لئے پاکستان کو 173 رنز کا ہدف دے دیا ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیئے ۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری جب دلشان 10 رنز بنا کر انورعلی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب اسکور 32 تک پہنچا ۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کوشل پریرا تھے جو 19 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 61 رنز پر گری جب ڈی سلوا 14 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ 64 رنز پر گری جب این ایل پریرا 1 رن پر کر شعیب ملک کی گیند پر اسٹیپ آؤٹ ہوا ۔ پانچویں وکٹ 90 رنز پر گری جب جے سوریا 40 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی چھٹی وکٹ 145 رنز پر گری جب سری وردنے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی ساتویں وکٹ 172 رنز پر گری جب میچ کی آخری گیند پر ایم ڈی شاناکا 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کی طرف سے شعیب ملک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ انورعلی ، شاہد خان آفریدی ، محمد عرفان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔