کولمبو:دوسراٹی ٹوئنٹی:پاکستان نے سری لنکا کو 1 وکٹ سے شکست دے دی

190

انور علی نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔ پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک وکٹ سے شکست دے دی اور سیریز اپنے نام کر لی ۔ پاکستانی بلے باز انور علی نے 17 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ۔ سری لنکا نے جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا تھا ۔  پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور مختار احمد نے کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری جب احمد شہزاد 8 گیندوں پر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ دوسری وکٹ 16 رنز پر گری جب مختار احمد 7 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو 12 گیندوں پر 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمر اکمل تھے جو 4 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر اسٹیپ آؤٹ ہوئے ۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو 18 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد خان آفریدی تھے جنہوں نے 22 گیندوں پر 45 رنز بنائے ۔ اس کے بعد فاسٹ باؤلر نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 46 رنز اسکور کئے ۔ جس سے پاکستان فتح سے بہت قریب ہو گیا مگر ایک مرتبہ پھر اس موقع پر پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں ۔ آخری اوور میں پاکستان کو فتح کے لئے 6 رنز درکار تھے ۔ پہلی گیند پر محمد عرفان نے ایک اسکور بنایا اور عماد وسیم کو کھیلنے کا موقع دیا ۔ عماد وسیم  نے آخری اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کر دیا ۔

سری لنکا کی طرف سے فرننڈو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ملنگا ، جے سوریا ، پریرا اور سری وردنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے ۔ رن آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، عمر اکمل اور سہیل تنویر رن آؤٹ ہوئے ۔

اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے اور پاکستان کے لئے 173 کا ٹارگٹ مقرر کیا ۔ سری لنکا کی طرف سے سب سے کامیاب بلے باز کاپو گدیرا رہے جنہوں نے 37 گیندوں پر 48 رنز اسکور بنائے ۔ دوسرے کامیاب بلے باز رہے ڈی ایس جے سوریا رہے جنہوں نے 43 گیندوں پر 40 رنز اسکور کئے ۔ دیگر بلے بازوں میں سری وردنے نے 23 اور ایم ڈی پریرا نے 19 رنز اسکور کئے ۔

پاکستان کی طرف سے شعیب ملک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ انورعلی ، شاہد خان آفریدی ، محمد عرفان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔