اسلام آباد:ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے

222

ترک صدر رجب طیب اردوان مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ترک صدر کا استقبال کیا ۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔ ایئرپورٹ پر وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر کا پرجوش استقبال کیا ۔ منصب سنبھالنے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ۔ رجب طیب اردوان کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات شیڈول کے مطابق ہو گی ۔

ترک صدر رجب طیب اردوان آج ہی اسلام آباد سے وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔