کراچی:منگھوپیر مین پولیس مقابلہ ، 2دہشتگرد ہلاک ، 3 زخمی

193

منگھو پیر میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دہشتگردوں کی موجودگی پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے تین ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے مارے اور گرفتار کئے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کا کہنا تھا دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ہے ۔ انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کارروائی حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی ۔