پرائیویٹ اسکول 3 اگست کو ہی کھولے جائیں گے،ایسوسی ایشن

155

پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور حکومت سندھ کے درمیان ٹھن گئی ۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے اسکول تین اگست سے کھولے جائیں گے۔

صدر پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن خالد شاہ کا کہنا ہے سندھ حکومت کے 11 اگست تک اسکول بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔ سیلاب سے محفوظ اظلاع میں بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنا زیادتی ہے ۔ خالد شاہ کا کہنا ہے اسکول تو 3 اگست سے ہی کھولے جائیں گے چاہے ایف آئی آر کاٹی جائے چاہے گرفتاریاں کی جائیں ۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب کے خطرے پیش نظر سندھ بھر میں اسکول 11 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔