برآمدکنندگان کے لئے شرح سود میں 0.5 فیصد کمی ، اسٹیٹ بینک

182

اسٹیٹ بینک نے برآمدکنندگان کو دیئے جانے والے قرض پر سود کی شرح میں 0.5 فیصد کمی کر دی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی اسکیم کے تحت برآمدکنندگان کے لئے شرح سود میں کمی کردی ۔ نئی اسکیم کے تحت شرح سود میں 0.5 فیصد کمی کی گئی ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نئی اسکیم کے تحت قرضوں پر سود کی شرح 4.5 فیصد مقرر ہو گی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی شرح نئے قرضوں کے علاوہ پہلے سے دیے گئے قرضوں پر بھی لاگو ہو گی۔