سندھ میں نئے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے،خورشید شاہ

225
غیر منتخب نے بجٹ پیش کرکے ووٹ کی عزت کو پامال کیا اپوزیشن لیڈر
غیر منتخب نے بجٹ پیش کرکے ووٹ کی عزت کو پامال کیا اپوزیشن لیڈر

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے سندھ میں نئے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے ۔ اگلے چند سالوں میں پانی کی اہمیت پیٹرول سے زیادہ ہو جائے گی ۔ کچے کے علاقے کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ علاقہ خالی کر دیں ۔

سکھر میں گدوبیراج ڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا سندھ میں سیلاب کی صورتحال ہے کچے کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ علاقہ خالی کردیں ۔ ان کا کہنا تھا سندھ میں نئے ڈیم بنائے جائیں پیپلزپارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔

ایم کیوایم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانا اچھا نہیں ۔ اگر پی ٹی آئی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے خلاف کوئی تحریک لائی گی تو ہم اس کی مخالفت کریں گے ۔