وزیراعظم کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا ، ترجمان وزارت داخلہ

180

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ وزیراعظم کے قافلے پر حملہ ہوا ، ایک شخص غلطی سے قافلے میں گھس آیا تھا ۔

ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ بات درست نہیں کہ وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک شخص غلطی سے قافلے میں داخل ہو گیا تھا ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار شخص کے منفی عزائم سامنے نہیں آئے ۔ تحقیقات جاری ہیں حقائق قوم کے سامنے لائیں گے ۔