کالاباغ ڈیم کے مخالفین سیلاب متاثرین کے مصائب کے ذمےدار ہیں،سعدرفیق

146

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کالاباغ ڈیم بنا دیا جائے تو لوگ تباہ کاریوں سے محفوظ ہو جائیں گے ، کالاباغ ڈیم کے مخالفین سیلاب متاثرین کے مصائب کے ذمے دار ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا سیلاب پر قابو پانے کے لئے بڑے بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے سوا کوئی چارہ نہیں اور موجودہ حکومت ڈیموں کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔  ان کا کہنا تھا ہم سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کو مستحکم بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کالاباغ ڈیم بننے دیا جاتا تو دریائے سندھ کے اطراف آباد لوگ تباہ کاریوں سے محفوظ ہوتے، سندھ اور خیبرپختونخوا کے حکمرانوں کو کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاقِ رائے کی کوششیں کرنی چاہئیں۔