کشمور:الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتے ہیں،نثارکھوڑو

365

صوبائی وزیر سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے سندھ حکومت کی جانب سے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتا ہوں ۔ کہتے ہیں وفاقی حکومت الطاف حسین کےبیان کا نوٹس لے ۔

کشمور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر آب پاشی نثار کھوڑو کا کہنا تھا الطاف حسین کا کراچی میں نیٹو فوج بلانے کا مطالبہ غیرآئینی ہے، پیپلزپارٹی الطاف حسین کے نیٹوفوج بلانے کےمطالبے کی مذمت کرتی ہے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا الطاف حسین نے کراچی میں نیٹوفوج بلانے کا مطالبہ کر کے قوم کی دل آزاری کی ہے۔

صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا ایم کیوایم کی مرضی سے کراچی میں رینجرز آپریشن شروع کیا گیا، الطاف حسین نے کراچی میں نیٹوفوج بلانے کا مطالبہ کر کے قوم کی دل آزاری کی ہے۔ کھوڑو کا کہنا تھا الطاف حسین اقوام متحدہ کو لکھا گیا خط فوری طور پر واپس لیں ۔

صوبائی وزیر آب پاشی نثار کھوڑو کا کہنا تھا اس وقت سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں جبکہ سندھ کو سپرفلڈ کا سامنا ہے ۔ گڈو بیراج پر اس وقت 7 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔